ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے مفت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

مرڈیشور میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے مفت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Sun, 21 Aug 2016 21:27:44    S.O. News Service

بھٹکل:22/اگست (ایس او نیوز)شاہین کلب ، الوفا اسپورٹس کلب ، غوثیہ مرڈیشورکلب کے زیر اہتمام انڈین ریڈ کراس سوسائٹی بلڈ بینک کنداپوراور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے ہیومن ویلفیر ٹرسٹ مرڈیشور ہال میں اتوار کومفت  خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنداپور بلڈ بینک سے وابستہ ویریندر نے بتایا کہ مرڈیشور،بھٹکل اور منکی جیسے آس پا س کے علاقوں میں  زیادہ طبی سہولیات موجود نہ رہنے کی وجہ سے عوام اپنے مریضوں کو لے کر زائد اور بہتر علاج کے لئے کنداپور ، منی پال، اُڈپی اور منگلورو کا رخ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کنداپور کے ریڈکراس سوسائٹی کی بلڈ بینک سمیت تمام بلڈ بینک میں بہتر سہولیات موجود ہیں، ضرورت مند متعلقہ بلڈ بینکوں سے 750روپئے ادا کرکے خون لے سکتاہے مگر بدلے میں خون کا عطیہ دینے کی درخواست کی۔

کیمپ سے 55یونٹ بوتل خون جمع ہوا، جس میں 15بوتل اے پوزیٹو ، 17بوتل بی پوزیٹو ، 2بوتل بی نیگیٹیو ،14بوتل او پوزیٹو، 3بوتل او نیگیٹیو ،3بوتل اے بی پوزیٹو اور ایک بوتل اے بی نیگیٹو خون شامل ہیں ، جب کہ خون اے نیگیٹو کسی سے بھی نہیں ملا۔

اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، تعلقہ پنچایت ممبر محسن جکا، ، ابوالفیض، محمد صادق مٹا، نصیف خلیفہ، امتیاز دامدا، علی احمد، ذریف حاجیب، نثار ہیگڈے ، منا وسیم، محمود گنگاولی، ہارڈا صلاح الدین، ذیشان علی اکبرا وغیرہ موجود تھے۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ بھٹکل، مرڈیشور اور منکی وپاس پڑوس کے عوام کو اگرکنداپور اور مینگلور میں کبھی بھی خون کی ضرورت ہوتو موبائل نمبر 9620310550  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


Share: